15 ستمبر 2026 - 16:13
نبیہ بری کی لبنان کی حمایت پر ایران سے اظہار تشکر

لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں لبنان کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کی شب لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی بالادستی اور جنگی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان مزید ہم آہنگی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نسل کش اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایران کی مسلسل توجہ کا ذکر کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے قبضے اور جارحیت کے خلاف لبنان کی باوقار مزاحمت کی اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی لبنان کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ قابض حکومت کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور ان جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب اور انہیں سزا دلانے کے لیے اقدامات کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha